دنیا
27 جنوری ، 2014

لیبیا میں اغوا کیے گئے 5 مصری سفارت کار رہا

لیبیا میں اغوا کیے گئے 5 مصری سفارت کار رہا

طرابلس…لیبیا میں اغوا کیے گئے مصر کے 5 سفارت کاروں کو رہا کردیا گیا ہے لیبیا کے نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ مصر کے پانچوں مغوی سفارت کار بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔ طرابلس میں مصر کے کلچرل اتاشی سمیت 4 سفارت کاروں کو ان کے گھروں سے ہفتے کو جبکہ پانچویں سفارت کار کو جمعے کے روز اغوا کیا گیا تھا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اغوا کی یہ واردات مصر میں لیبیا کے ایک ملیشیا کمانڈر کی گرفتاری کا رد عمل تھی جس کے بعد مصر طرابلس میں سفارت خانہ اور بن غازی شہر میں قونصلیٹ بند کرنے پر مجبور ہوگیا۔

مزید خبریں :