27 جنوری ، 2014
اسلام آباد…مشرف غداری کیس میں استغاثہ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر تحریری اعتراضات کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔مشرف غداری کیس میں استغاثہ کی جانب سے اعتراضات کا مسودہ منگل کو خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبد الغنی سومرو کو جمع کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق استغاثہ نے موقف اختیار کیاہے کہ پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل ، پمز اور آغا خان اسپتال کے سویلین ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔