27 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار سیاسی جماعت کے کارکن کو 90روز تک نظر بند کرنے کی رینجرز کی درخواست منظور کر لی۔رسالہ تھانے کی حدود سے گرفتار ملزم محمد عامر کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار میں پیش کیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم ایک سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔عدالت نے ملزم سے تحقیقات کیلئے اسکی 90 روز تک نظر بندی سے متعلق رینجرز کی درخواست منظور کرلی۔