پاکستان
27 جنوری ، 2014

تحفظ پاکستان آرڈیننس حکومت کیلئے ضروری ہے،قائم علی شاہ

تحفظ پاکستان آرڈیننس حکومت کیلئے ضروری ہے،قائم علی شاہ

کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شانے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران تقریباً 15 ہزار افراد کو پکڑا گیا جن میں سے ایک ہزار کو ثبوتوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جاچکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی چڑیا گھر میں پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان بنیادی مسئلہ ہے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے انشاء اللہ جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ پہلے اداروں میں رابطوں کی کمی تھی۔ اب آپریشن ہمارا ہے اور تعاون وفاق کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس موجود حالات میں حکومت کیلئے ضروری ہے۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیار خرید رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ جتنی جلد فیصلے ہوں گے اتنی ہی جلدی جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کراچی میں پاور پلانٹ لگانا چاہتا ہے وہ قدم بڑھائیں حکومت تعاون کرے گی۔کراچی اور سندھ کو میٹھا پانی فراہم کرنے کے لیے کے فور منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے چڑیا گھر کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :