پاکستان
27 جنوری ، 2014

میرٹ کیلئے بھرتیوں کا اختیار پبلک سروس کمیشن کو دینگے،عنایت اللہ

میرٹ کیلئے بھرتیوں کا اختیار پبلک سروس کمیشن کو دینگے،عنایت اللہ

پشاور…وزیر بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالادستی کیلئے گریڈ 17 کی اسامیوں پر بھرتی کا اختیار پبلک سروس کمیشن کو دیا جا رہا ہے۔پشاور میں مختلف وفود سے گفت گو میں وزیر بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے واضح کیا کہ محکمے میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہی ہوں گی۔ اس سلسلے میں گریڈ 17 کی بھرتیوں کا اختیار پبلک سروس کمیشن کو دیا جا رہا ہے جب کہ کمیشن کے خاتمے کے لیے ملازمین کو آئندہ تنخواہیں بینکوں کے ذریعے ملیں گی۔ وزیر بلدیات نے مزید کہا ہے کہ عنقریب صوبے میں غیر قانونی منڈیاں ختم کرنے اور خیبر پختونخوا کو سرسبز بنانے کے لیے گرین خیبر پختونخوا کے نام سے مہمات بھی شروع کی جائیں گی۔

مزید خبریں :