کاروبار
28 جنوری ، 2014

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسٹیل ملز کے لیے 28 ارب روپے کے بزنس پلان کی منظوری متوقع ہے۔اس رقم سے ایک سال تک ادارے کے ماہانہ اخراجات کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارات اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیلز ملز کے لیے بزنس پلان کی منظوری کا امکان ہے۔اسٹیل ملز گزشتہ کئی ماہ سے مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ادارے کے ملازمین ساڑھے 3 ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔اس کے علاوہ کمیٹی قومی ایئر لائن کے مالی امور پر بھی بات چیت کرے گی۔ملک میں چینی کی بہتر پیداوار کو دیکھتے ہوئے اس کا ذخیرہ بڑھانے کے لیے حکومت مقامی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :