دنیا
29 جنوری ، 2014

امریکاسرمایہ کاروں کیلئے چین سے زیادہ فیورٹ ہوچکاہے؛ اوباما

 امریکاسرمایہ کاروں کیلئے چین سے زیادہ فیورٹ ہوچکاہے؛ اوباما

واشنگٹن… امریکی صدر بارک اوباما کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب جاری ہے، صدر اوباما نے کہا ہے کہ آج امریکامیں ٹیچراپنے ضرورت مندطالب علم کوزیادہ وقت دیتاہے، امریکامیں گریجو یٹ افرادکی شرح3دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، گزشتہ5سال کے دوران بیروزگاری کی شرح کم ہوئی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکاکابجٹ خسارہ نصف ہوچکاہے، امریکاسرمایہ کاروں کیلئے چین سے زیادہ فیورٹ ہوچکاہے، 4سال کی معاشی ترقی کی وجہ سے کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوا، آج متوسط طبقے کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اورقابل عمل تجاویز پیش کروں گا۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ آج امریکاترقی کی راہ پرگامزن ہے، امریکاکی حقیقی طاقت اس کی عوام ہے، سب کیلئے یکساں مواقع مہیاکرناہماری ترجیح ہے۔

مزید خبریں :