29 جنوری ، 2014
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ہم افغانستان میں اپنا مشن پورا کرلیں گے، 12سال سے جاری افغان جنگ ختم ہونے جارہی ہے، عراق سے ہمارے تمام فوجی واپس آچکے، افغانستان سے بھی 60 ہزار سے زا ئدامریکی فوجی واپس آگئے ہیں، افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسزنے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، افغانستان میں امریکی فوجی اب صرف افغان فورسز کی مدد کررہے ہیں۔