پاکستان
29 جنوری ، 2014

ارشد پپو قتل کیس: ِتفتیشی افسرکے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

ارشد پپو قتل کیس: ِتفتیشی افسرکے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس میں تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکی تنخواہ روکنے کا حکم دید یاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس کے ملزمان رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا،انسپکٹر جاوید بلوچ سمیت دیگر پیش ہوئے۔سماعت کیلئے تفتیشی افسر انسپکٹر یامین گجر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکی تنخواہ روکنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کو گواہوں کی پیشی یقینی بنانے کا حکم دیاتھا۔

مزید خبریں :