29 جنوری ، 2014
اسلام آباد…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نے وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدمکرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کھل کر کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ڈائیلاگز میں جو بھی پیش رفت ہو اسے خفیہ نہ رکھا جائے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ طالبان سے ایک بار پھر مذاکرات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پہلے مذکرات کا جو مینڈیٹ دیا گیا تھا اس پر ہونے والی پیش رفت پر سیاسی جماعتوں اور قوم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس بار یہ غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔ عمران خان نے وزیر اعظم کے مذاکرات کی خود نگرانی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مذکرات کی بات کرتے ہیں اور آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں وہ تاریخ سے سبق سیکھ کر یہ بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی واضح کیا جانا چاہیے کہ مذکرات کے درمیان سیز فائر ہوگا یا نہیں؟