پاکستان
29 جنوری ، 2014

کوہستان ویڈیو کیس :پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا، فرزانہ باری

کوہستان ویڈیو کیس :پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا، فرزانہ باری

اسلام آباد…انسانی حقوق کی کارکن فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ کوہستان ویڈیو کیس میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی کارکن فرزانہ باری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے پاس پانچوں لڑکیوں کے مارے جانے کی ٹھوس معلومات موجود ہیں۔ فرزانہ باری کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ لڑکیوں کو مارے جانے کا ثبوت ہوا تو کیس ری اوپن ہوگا۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوہستان ویڈیو کیس کو ری اوپن کریں۔

مزید خبریں :