پاکستان
30 جنوری ، 2014

گلگت بلتستان :پہاڑوں میں برفبار ی سے سردی بڑھ گئی

گلگت بلتستان :پہاڑوں میں برفبار ی سے سردی بڑھ گئی

گلگت بلتستان…گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفبار ی سے سردی بڑھ گئی ، مالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے۔ بلوچستان میں خشک سردی کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے گلگت بلتستان میں دیامراور ہنزہ نگر کے پہاڑوں میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں موسم جزوی طورپر ابر آلود ہے جس سے سردی مزیدبڑھ گئی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں چمن ،پشین زیارت ،خضدار، سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے اورسردی کی شدت کم ہوگئی ہے ، خشک موسم کی وجہ سے بارانی زمینوں پر کاشت کی جانے والی گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے بلوچستان جبکہ ہفتے سے پیرکے درمیان خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،گوجرانوالہ، ساہیوال اور لاہور ڈویژن سمیت کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

مزید خبریں :