31 جنوری ، 2014
اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم 4 رکنی حکومتی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، وزیر اعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل اورآئندہ کی حکمت عملی پرغورکیاجائے گا۔اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کے چاروں ارکان عرفان صدیقی، رستم شاہ مہمند، رحیم اللہ یوسف زئی اور میجرریٹائرڈعامر اور وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار بھی شریک ہیں۔