انٹرٹینمنٹ
31 جنوری ، 2014

”دی لیجنڈ آف ہرکولیس“آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں

”دی لیجنڈ آف ہرکولیس“آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں

کراچی…یونانی ہیروایکشن کا طوفان لے کر پاکستان آگیا ہے۔”دی لیجنڈ آف ہرکولیس“آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے۔ہر کولیس کی بہادری اور کارناموں کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی اس نئی پیشکش کو رینی ہارلین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔یونان کے قدیم ہیرو کا مرکزی کردار فلم میں ماڈل ٹرند ایکٹر کیلین لٹز نبھا رہے ہیں۔بے پناہ طاقت کے مالک ، یونا ن کے اس دیو مالائی کردار کی پیدائش کا مقصد ظالمانہ حکومت کا خاتمہ ہے جسے سازش کے تحت ملک بدر کرنے کے بعد غلام بنا دیا جاتا ہے ۔ اپنے دلیرانہ کارناموں کے ساتھ یہ شہرہ آفاق کردار ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہا ہے۔جمعہ اکتیس جنوری سے سینما گھروں میں شاندار افتتاح کے لئے تیار، دی لیجنڈ آف ہر کولیس ملک بھر میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :