31 جنوری ، 2014
لاہور…ماسٹر عبداللہ کی دھنیں اب بھی عوام کے ہونٹوں پر گنگناتی ہیں اور ماسٹر عبداللہ کی دھنیں فلموں میں کامیابی کی ضمانت ٹھہریں اور اب بھی عوام کے ہونٹوں پر گنگناتی ہیں۔مدھر دھنوں کے خالق ماسٹر عبداللہ کو ہم سے جدا ہوئے آج بیس برس بیت گئے۔ ماسٹر عبداللہ کی ترتیب دی ہوئی دھنیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔ماسٹر عبداللہ نے فلم سورج مکھی، ملنگی، زندگی، رنگوجٹ، بابل، ضدی، شریف بدمعاش، دنیا پیسے دی، بدل گیا انسان، اک سی چور، ہر فن مولا، لاڈو، میدان، کمانڈو، وارث جیسی سپرہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ فلم انڈسٹری کو یادگار دھنیں دینے والے ماسٹر عبداللہ 1994ء میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔