پاکستان
01 فروری ، 2014

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی:مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی:مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ پارٹی سربراہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں مظاہرے کا اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے کیا گیا، مظاہرین نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ایم کیو ایم کے بارے میں رپورٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔پشاورمیں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ایم کیوایم اورالطاف حسین کوبدنام کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اورکہا کہ اگریہ مہم بند نہ کی گئی توپاکستان آمد پربرطانوی وزراء کے خلاف بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔ میرپورآزاد کشمیر اور مظفر آباد میں ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے پارٹی کے سربراہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیاگیا۔

مزید خبریں :