01 فروری ، 2014
لاہور…مذاکراتی ٹیم میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نام شامل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذاکراتی ٹیم میں عمران خان کا نام شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔