02 فروری ، 2014
اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان مذاکرات کیلئے اپنے نمائندے منتخب کرے، تحریک انصاف کو 4رکنی حکومتی ٹیم پرمکمل اعتمادہے، تحریک انصاف پیر کو کور کمیٹی کے اجلاس میں مذاکراتی عمل پر مشاورت کرے گی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کور کمیٹی جائزہ لے گی کہ مذاکراتی عمل میں کس طرح معاونت کرسکتے ہیں۔