02 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع تھانہ خان رازق کے قریب واقع سینما گھر کے ہال کے اندر ہونے والے دو دھماکوں میں اب تک کی اطلاعات پولیس ذرائع کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور31 زخمی ہوگئے ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کرکے وہاں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ایس پی سٹی فیصل مختار کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے دستی بموں کے ذریعے کیے گئے۔پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت سو کے قریب افراد سینما ہال کے اندر موجود تھے۔جیو نیوز کے مطابق پولیس اور ریسکیواہلکار سینما کے اندر موجود ہیں، جوکہ ریسیکوآپریشن میں مصروف ہیں۔لوگوں کو سینما ہال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔