02 فروری ، 2014
اسلام آباد…چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاوردھماکوں کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے بیگناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی پشاوردھماکوں کی مذمت کی ہے ۔انھوں نے دھماکوں میں قیمتی جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کے پی کے حکومت سے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوچ عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔