02 فروری ، 2014
اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائاسفندیارولی خان نے پشاوردھماکوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ دھماکے صوبائی حکومت کی ناکامیوں کاتسلسل ہیں،کے پی کے حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انھوں نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی۔