02 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد الطاف حسین نے پشاورکے قصہ خوانی بازارکے قریب سینماگھرمیں بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکوں کوکھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے ان کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پرگہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی اوربم دھماکوں کے ذریعے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں اورمعصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے دھماکوں میں جان بحق کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکی مغفرت فرمائے اورتمام زخمیوں کوجلدومکمل صحت یابی دے ۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورخیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مطالبہ کیاکہ پشاورکے قصہ خوانی بازارکے قریب سینماگھرمیں بم دھماکوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اوردھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔دریں اثناء الطاف حسین نے حق پرست رکن سند ھ اسمبلی اور سکھر زون کے زونل ممبر دیوان چا ولہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹر Aیونٹ 3-Cکے جوائنٹ یونٹ انچارج عمران قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)