پاکستان
02 فروری ، 2014

طالبان سے مذاکرات قاتلوں سے مذاکرات کے مترادف ہیں، علامہ ناصر عباس

طالبان سے مذاکرات قاتلوں سے مذاکرات کے مترادف ہیں، علامہ ناصر عباس

کراچی …طالبان سے مذاکرات شیطانوں ،فرعونوں، ظالموں اور قاتلوں سے مذاکرات ہیں،نواز شریف ملک میں یزید کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں،طالبان سے طالبان مذاکرات کررہے ہیں،یہ ڈھونگ ختم کیا جائے اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، عیسائی برادری کے رہنما ولیم برکت ، ناصرشیرازی سمیت دیگر رنماوٴں نے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے تحت کوئٹہ میں علمدار روڈ شہداء چوک پر منعقدہ پیام شہدا و اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، مفتی سعید رضوی، علامہ ہاشم موسوی،علامہ فرحت شاہ، علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے طالبان اور حکومت مخالف نعرے بلند کئے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم اپنا خون دیدیں گے لیکن وطن کے ساتھ خیانت کو قبول نہیں کریں گے، حکومت یہ عمل شہداء کے خون سے خیانت کے مترادف ہیں۔ دہشت گردوں کے حامی اب ایکسپوز ہوچکے ہے، کلین شیو طالبان بھی سامنے آرہے ہیں، نواز شریف اوران کے ساتھی بھی بے نقاب ہورہے ہیں لیکن آج شیعہ و سنی مظلوم بیدار ہیں اورسامراج کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ طالبان کی شریعت یزید کی شریعت ہے، نواز شریف ملک میں یزید کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں،ن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آخری جنگ کی تیاری کررہے ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں اور ایسے افراد کو مسترد کرتا ہوں۔

مزید خبریں :