پاکستان
21 جنوری ، 2012

ہم پربھی حملے ہوئے ،کوئی بٹالین حفاظت کیلئے نہ آئی،عاصمہ جہانگیر

ہم پربھی حملے ہوئے ،کوئی بٹالین حفاظت کیلئے نہ آئی،عاصمہ جہانگیر

لاہور…سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ان پر بھی کئی بار قاتلانہ حملے ہوئے مگر ان کی حفاظت کے لیے کبھی کوئی بٹالین نہیں آئی۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ منصوراعجاز کے تعلقات تو براہ راست آئی ایس آئی چیف سے ہیں ،وہ سیکیورٹی کیلئے ان سے بات کرسکتے ہیں، پھر بھی ڈرلگتاہے تو جوڈیشل کالونی بہت محفوظ ہے وہاں جگہ لے لیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کالونی کو بھی منصور اعجاز مناسب نہیں سمجھتے تو وہ انہیں اپنے ادارے دستک میں رکھنے کو تیار ہیں، کئی سالوں سے وہاں لاچارخواتین رہ رہی ہیں انہیں بھی رکھ لیں گے۔

مزید خبریں :