پاکستان
03 فروری ، 2014

الطاف حسین کو پاکستانیوں کا مفاد مقدم رکھنے کی سزادی جارہی ہے،جنید فہمی

الطاف حسین کو پاکستانیوں کا مفاد مقدم رکھنے کی سزادی جارہی ہے،جنید فہمی

شکاگو…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، چیپٹر انچارجز، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہروں کا انعقاد امریکہ کے مرکزی شہروں شکاگو، واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، ہیوسٹن، ڈیلس، لاس اینجلس، ڈیٹرائٹ اور ایٹلانٹا میں کیا گیا۔ سخت سردی اور برفباری کے باوجودمظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے شرکت کرکے الطاف حسین سے اپنی محبت ، وابستگی اور عقیدت کا والہانہ اظہار کیا۔مظاہروں میں شرکاء کا جوش و خروش انتہائی قابل دید تھا، الطاف حسین کی حمایت میں مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔واشنگٹن میں مظاہرے سے عبادالرحمان ، شکاگو میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی جبکہ نیو یارک اور ایٹلانٹا میں جوائنٹ آرگنائزرز نے خطاب کیا۔ جنید فہمی نے کہا کہ ایک بار پھر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو پاکستان میں اسٹیٹس کو کا حصہ نہ بننے اور لبرل اور پروگریسوپاکستان کے جدوجہد کرنے کی پاداش میں ملکی اوربین لاقوامی سازشوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،قائد تحریک الطاف حسین کا ہر دور میں سب سے بڑا جرم یہ رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے مفاد اور مستقبل کو ہمیشہ مقدم رکھا اور اندرونی و بیرونی قوتوں سے ڈکٹیشن لینے سے صاف انکار کر دیا، الطاف حسین دہشت گردی ، مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت میں گھرے پاکستان اور پاکستانیوں کو ایک جگہ جمع اور متحد رکھنا چاہتے ہیں جبکہ مائنس الطاف حسین کے فارمولے پر کام کرنے والی طاقتیں دراصل پاکستان کے وجود اور سالمیت پر ر کاری ضرب لگا رہی ہیں۔ جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی نیبرطانوی نشریاتی ادارے کی حالیہ ڈوکومینٹری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قائد تحریک سے مکمل یکجہتی کے اظہارکے ساتھ ان کی صحت ، سلا متی اور درازئی عمر کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید خبریں :