پاکستان
04 فروری ، 2014

مسئلہ کشمیر کے حل میں عوامی امنگوں کا احترام یقینی بنایاجائے،الطاف حسین

مسئلہ کشمیر کے حل میں عوامی امنگوں کا احترام یقینی بنایاجائے،الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سطح کے مذاکرات میں کشمیری عوام اوررہنماؤں کو شامل کیے بغیر مسئلہ کشمیرکاحل تلاش نہیں کیا جاسکتا ، ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اوران کے حقوق کی آواز اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں ہر فورم پر اٹھاتی رہے گی۔یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے نام اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر،کشمیری عوام کاہے لہٰذامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی خواہشات اورامنگوں کا احترام یقینی بنانا چاہئے اورانہیں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کانہ صرف مکمل اختیاردیناچایئے بلکہ انہیں حق خود ارادیت بھی دیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اور رہنماؤں کوکسی بھی سطح کے مذاکرات میں شامل کئے بغیرمسئلہ کشمیر کا بامقصد حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہدکو سلام تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے مئوقف کی بھر پورحمایت کرتی ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایسا کوئی بھی فیصلہ ہرگز قبول نہیں کرے گی جس میں کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا خیال نہ رکھاجائے۔ الطاف حسین نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل فرمائے ۔(آمین)۔دریں اثناء الطا ف حسین نے پشاورکے قصہ خوانی بازاراورکراچی میں ریلوے ٹریک پربم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورانہیں بدترین دہشت گردی قراردیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں اورخواتین سمیت متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کررہے ہیں اورناحق معصوم وبے گناہ شہریوں،سیکورٹی فورسزکوخاک وخون میں نہلا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اب وقت آگیاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ومنظم ہوجائے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ میں شامل ہوجائے۔ الطاف حسین نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے تمام افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورہلاک شدگان کی مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاکی۔انھوں نے وزیراعظم نوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اور سندھ وکے پی کے حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ بم دھماکوں کا نوٹس لیاجائے،اورملوث دہشت گردوں کوسخت سزادی جائے۔

مزید خبریں :