04 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے دردمندانہ اور پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے نتائج کی پرواہ کئے بغیر پورا کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران خان متعدد جلسوں، پریس کانفرنسوں اور چھوٹے بڑے اجلاسوں میں مختلف اوقات میں اپنے اس عزم کو بار بار دہراتے رہے ہیں کہ وہ طالبان کو مسلمان، پاکستانی اور ایک اچھا انسان سمجھتے ہیں اور عمران خان کو ہم یہ بھی یاد دلانا چاہتے ہیں جن میں وہ اس عزم کا بار بار اظہار کرتے رہے ہیں کہ فی الفور طالبان سے مذاکرات کئے جائیں اگر کوئی اس کیلئے تیار نہیں ہوتا تو میں بذات خود طالبان سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں اب جبکہ طالبان کی شوریٰ نے متفقہ طور پر عمران خان پر اپنا بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا نمائندہ بناکر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے مقابلے میں مذاکرات کیلئے پیش کیا تو جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق ) گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے بات چیت میں مذاکرات میں شرکت کا عندیہ دیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اچانک انہوں نے مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی کرنے سے انکار کردیا۔ ہم اور پاکستان کے تمام عوام یک زباں ہوکر ان سے ایک مرتبہ پھر دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لیکر مذاکرات میں شرکت کریں اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے علمی، سیاسی بصیرت سے بھرپور منور ہونے کا ثبوت دیں ۔ آخر میں رابطہ کمیٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہماری اور قوم کی متفقہ اپیل کا عمران خان پاس رکھیں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ دریں اثناء قو می اسمبلی اور سینٹ میں متحدہ قو می موو منٹ کے پا رلیما نی لیڈرز ڈا کٹر فا رو ق ستا ر اور سینٹر با بر غو ری نے حق پر ست رکن قو می اسمبلی سید وسیم حسین کے والد سید کا ظم حسین کے انتقا ل پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیا ن میں انہو ں نے سید وسیم حسین سمیت مر حو م کے تما م سو گو ار ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے دعا کی کہ الله تعالیٰ مر حو م کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فر ما ئے اور سو گو ار ان کو یہ صد مہ بر داشت کر نے کا حو صلہ دے (آمین )