پاکستان
05 فروری ، 2014

جنرل مشرف کی طبیعت ٹھیک نہیں، عدالت جانا مشکل ہے،امجد پرویز

جنرل مشرف کی طبیعت ٹھیک نہیں، عدالت جانا مشکل ہے،امجد پرویز

اسلام آباد…سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے سات فروری کو آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے بنائی گئی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا امکان کم ہے۔ادھر دوسری جانب سابق صدر کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد پرویز کا کہنا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کی طبعیت بہتر نہیں،بظاہر جمعہ کو انکا عدالت جانا مشکل لگتاہے۔یاد رہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف گزشتہ ماہ کے اوائل میں عدالت میں پیشی کے موقع پر طبعیت خراب ہونے کے بعد سے امراض قلب کے فوجی ادارے میں زیرعلاج ہیں، اور عدالت نے انھیں سات فروری کو پیش کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :