پاکستان
21 جنوری ، 2012

انٹرنیشنل یوتھ ڈے ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا جائیگا، فیصل سبزواری

انٹرنیشنل یوتھ ڈے ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا جائیگا، فیصل سبزواری

کراچی … سندھ کے وزیر برائے امور نوجوانان فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ کراچی میں ایک نجی اسکول میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے بتایا کہ سندھ کے تین اضلاع میں یوتھ ڈپارٹمنٹ نوجوانوں کو تربیت دینے کا کام کررہا ہے اور مختلف لیڈر شپ پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ تعلیم کے نظام اور معیار کی بہتری کیلئے اساتذہ کی تربیت اور نصاب میں جدت لانے کی بھی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :