پاکستان
06 فروری ، 2014

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد کا انتقال،ایم کیو ایم شمالی امریکا کی تعزیت

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد کا انتقال،ایم کیو ایم شمالی امریکا کی تعزیت

شکاگو… ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر ز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، چیپٹر انچارجز اور کارکنوں و ہمدردوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والدمقبول حسین صدیقی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبول حسین صدیقی نے ایم کیو ایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن میں تمام تر مشکلات اور مصائب کا انتہائی ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کیا اور حق پرستی کی جدوجہد میں در بدری اور جلا وطنی جیسی صعوبتیں برداشت کیں لیکن تحریک کے نظرئیے اور مقصد سے ایک لمحے کے لئے بھی جدا نہ ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبول حسین صدیقی مرحوم کی قربانیاں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔دریں اثنا ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان اور امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فون کرکے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم امریکہ و کینیڈا کے کارکنان کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم امریکہ و کینیڈاکا ایک ایک کارکن دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دعاء کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطاء فرمائیں اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ آمین

مزید خبریں :