06 فروری ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کوفون کرکے ان سے انکے والد مقبول حسین صدیقی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ الطا ف حسین نے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کوتسلی دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے والد نے تحریک کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران بہت مصائب کاسامناکیااورگھر سے دربدری اوروطن سے دوری کاعذاب بھی جھیلا، اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کوقبول فرمائے، ان کے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کومعاف فرمائے اورتمام گھروالوں کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے لاپتہ کارکن محمد سلمان کی ماورائے عدالت قتل پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے شہید کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ندیم نصرت ، ناصرجمال، ڈاکٹر نصرت ،رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بابر غوری ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری ، پارلیمانی پارٹی کے لیڈرسیدسرداراحمد اور ایم کیوایم کے تمام سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتمام تنظیمی ونگز اورشعبہ جات کے ارکان نے بھی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سے انکے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے