06 فروری ، 2014
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی مرحوم کوبعدنمازعصرشہداء قبرستان ٰیٰسین آبادمیں سپردخاک کردیا گیا۔ اس سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں اداکی گئی،جامع مسجدایک مینارہ عزیزآبادکے امام مفتی محمداظہرالاسلام نے مقبول حسین صدیقی کی نماز جنازہ پڑھائی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرنصرت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،سابق وزراء وارکان اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی ،سندھ ، پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کمیٹیوں کے عہدیداران،لیبرڈویژن،اے پی ایم ایس او،ایلڈرزونگ،میڈیکل ایڈ،لیگل ایڈ،سوشل فورم ، تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق والے افراد، سماجی،فلاحی ،صحافتی انجمنوں،ادبی شخصیات کے علاوہ ایم کیوایم کے ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزو اقارب نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔مقبول حسین صدیقی کی فاتحہ سوئم7فروری بروزجمعہ بعد نمازعصرتامغرب لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادبلاک8میں ہوگاجس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی جبکہ خواتین کیلئے فاتحہ خوانی کااہتمام لال قلعہ گراؤنڈسے متصل مرحوم کی رہائشگاہ پرہوگی۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نسرین جلیل اور آنسہ ممتازانوارنے شعبہ خواتین کی ذمہ داران وکارکنان کے ہمراہ مرحوم کی رہائشگاہ جاکرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوردیگرلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سینئر وائس کو آرڈی نیٹر محمد یونس اور لندن میں موجود ارکان رابط کمیٹی نے بھی ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والدمقبول حسین صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت مرحوم کے تمام لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)