پاکستان
08 فروری ، 2014

کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کےخلاف متحدہ کا یوم سوگ

کارکنوں کے ماورائے عدالت  قتل کےخلاف متحدہ کا  یوم سوگ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم نے اس معاملے پر احتجاجاً آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہ نما حیدر عباس رضوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کے لاپتا کارکنوں کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔کراچی میں ارکان رابطہ کمیٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کو پیسا جارہا ہے،لوگ لاپتا اور ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے خلاف ہفتے کویوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا۔ پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹر نسرین جلیل کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے کارکن محمد سلمان کے قتل کی ایف آئی آر میں کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کو نامزد کیا جائے۔اس موقع پر بتایاگیا کہ ایم کیوایم کے 45 کارکنوں کے بارے میں کچھ نہیں پتا کہ وہ کہاں ہیں زندہ ہیں یا نہیں۔ ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ لاپتا کارکنوں کی بازیابی کے لیے ازخودنوٹس لیا جائے اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق فوری اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

مزید خبریں :