01 اپریل ، 2012
لاہور … راجا خالد نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی منگنی توڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ میرا کا اسٹیٹس ہی کلیئر نہیں کہ وہ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ۔ کیپٹن نوید کے والد راجا خالد نے کہا ہے کہ عتیق سے میرا کی شادی کا کیس عدالت میں ہے اور ان کا اسٹیٹس کلیئر نہیں ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں یا غیر شدہ، اس لئے میرا اور کیپٹن نوید کی منگنی توڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا منگنی پر پہنائی گئی ساڑھے 8 لاکھ کی انگوٹھی واپس کردے۔ کیپٹن نوید کے والد راجا خالد کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا نے ڈیفنس میں گھر کی فروخت کے وقت دھوکے سے کام لیا۔