پاکستان
21 جنوری ، 2012

پرویز مشرف نے عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا

 پرویز مشرف نے عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد … صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا، اپنے ریکارڈڈ بیان میں انہوں نے وطن واپسی کا ذکر تک نہیں کیا۔ پرویز مشرف نے لندن سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سابق فوجیوں کی ایک تنظیم سے اپنے ریکارڈڈ ویڈیو خطاب میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات کا شفاف اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے لئے غیرجانبدرانہ نگراں حکومت قائم ہونی چاہئے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں عوام کی حمایت چاہتے ہیں، کسی بیرونی قوت یا فوج کی نہیں، فوج ملک کے تحفظ کی ضامن ہے، آرمی اور آئی ایس آئی کو کمزور کرنے والا ملک کے خلاف ہوگا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :