پاکستان
21 جنوری ، 2012

حج کرپشن کیس:استغاثہ نے ملزموں کیخلاف عبوری چالان پیش کردیا

حج کرپشن کیس:استغاثہ نے ملزموں کیخلاف عبوری چالان پیش کردیا

راولپنڈی…حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمہ میں استغاثہ نے ملزموں کیخلاف عبوری چالان پیش کردیاہے اور توقع ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فردجرم عائد کی جاسکتی ہے۔راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیر حامد کاظمی ، راوٴ شکیل سمیت تمام ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ایک نیا ضمنی چالان پیش کیا جس میں راوٴ شکیل کے بینک اکاوٴنٹ کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔حامدکاظمی کے وکیل نے اس چالان کی نقل مانگتے ہوئے ، عدالت سے مزید مہلت کی بھی درخواست کی ، عدالت نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :