11 فروری ، 2014
لندن…لندن میں دکانوں سے چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے اور والتھم فاریسٹ علاقے کے دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ پولیس اور کونسل نے آنکھیں بند کررکھی ہیں جس کے سبب مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ کوئی کاروباربندکررہاہے توکوئی دوسری جگہ پرمنتقل ہونے پر مجبور ہے۔