21 جنوری ، 2012
اسلام آباد…میموگیٹ کے کردار منصوراعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجاخالد نے پہلے یہ مقدمہ درج کرانے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ اب راجا خالد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ منصوراعجاز کے خلاف عوام کو بغاوت پر اُکسانے اور انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کرنے کے الزامات عائد کئے گئے۔