پاکستان
21 جنوری ، 2012

20ویں ترمیم کے بل کے خلاف28جنوری کوہڑتال کااعلان

20ویں ترمیم کے بل کے خلاف28جنوری کوہڑتال کااعلان

کراچی…سندھ بچاوٴ کمیٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کا کہناہے کہ آئین میں بیسویں ترمیم سندھ کوتقسیم کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ قوم پرستوں کی جانب سے ایم کیوایم کے بل کے خلاف 28جنوری کوسندھ بھرمیں ہڑتال کی جائے گی۔حیدرمنزل کراچی میں جسقم کے رہنما بشیر قریشی،سندھ ترقی پسندھ پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی ،عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجواوردیگرکے ساتھ مشترکانیوزکانفرنس کرتے ہوئے جلال محمود شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کوحق نہیں کہ وہ نئے صوبے بنائے،اگر سرائیکی عوام کونیاصوبہ چاہیے تووہ پنجاب اسمبلی جائیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ دشمن جماعت ہے ،اس سے سندھ کی بھلائی کی امید نہیں،اس بل کے پیچھے امریکا برطانیہ اور دیگرمغربی ممالک کار فرماں ہیں۔جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے بل کی منظوری کے بعدسندھ کی تقسیم کی بات کی جائے گی۔

مزید خبریں :