پاکستان
13 فروری ، 2014

پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرست بن چکی ہے، علا مہ ناصر عباس

پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرست بن چکی ہے، علا مہ ناصر عباس

اسلام آباد… مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان کے تمام مظلوموں کی آواز بن کر حکومت کی طالبان نواز پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ، اس موقع پر دیگر رہنماء علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی، ملک اقرار حسین ، سید فض عباس نقوی ایڈووکیٹ اورعلامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے ، علامہ ناصر عباسنے کہا کہ حکومت پنجاب دہشت گردوں کی سرپرست بن چکی ہے، اور تکفیری ایجنڈے کے تحت ملت تشیع پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، پاکستان میں گزشتہ چار سالوں مسلسل شیعہ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے،کسی ایک قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا، گریسی لین راولپنڈی و ڈھوک سیداں میں ہونیوا لے دھماکوں کے ملزمان اور ڈھوک حسو میں ایم ڈبلیو ایم کے مشیر قانون کے بھائی کے قاتل آزاد پھر رہے ہیں ، لاہور اورگجرات ، میں بے گناہ لوگ مارے گئے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے صرف مظلومیت کی آوازبلند کی، جس کی پاداش میں ہمیں تشد کا نشانہ بنایا جار ہا ہے ، حکومت پنجاب بلوچستان کے رئیسانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے رخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے ، ساٹھ ہزار پاکستانیوں کو قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لینے کی بجائے ان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں ، ہم مظلومین کوئٹہ کی طرح پنجاب کے رئیسانیوں کے خلاف بھی اٹھیں گے ، انشاء اللہ ہماری پرا من جدو جہد صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے گی ،انگلینڈ ، امریکہ ، کینیڈا، یورپ ، جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں ، وہاں احتجاج ہو گا ، انہوں نے طالبان کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات دہشت گردوں اور قاتلوں کو ٹائم دینے کی ایک سنگین سازش ہے ، دہشت گردوں کے مطالبات سامنے آ چکے ہیں ، اس ملک کو چیئر لفٹ چلانے والا فضل اللہ چلائے گا ۔ اسلام رحمت اللعالمین کا مذہب ہے جنہوں نے اخلاق کے ذریے لوگوں کے دل جیتے ، سفاک قاتلوں اور درندوں کی زبان پر شریعت کا مطالبہ زیب نہیں دیتا ۔ ہم انشاء اللہ سنی اتحاد اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مادر وطن کو آئینی اور جمہوری جدجہد کے ذریعے ان ظالموں کے چنگل سے آزاد وٴکرائیں گے۔

مزید خبریں :