پاکستان
21 جنوری ، 2012

حکومت کی صحت اچھی ہے، کہیں نہیں جارہی، فردوس عاشق اعوان

حکومت کی صحت اچھی ہے، کہیں نہیں جارہی، فردوس عاشق اعوان

لاہور … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کی صحت بہت اچھی ہے اور یہ اپنی مدت پوری کئے بغیر کہیں نہیں جارہی۔ لاہور میں آئی ٹی ماہر ارفع کریم کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اْن کی اور حکومت کی صحت بہتر ہے، صدر اور وزیر اعظم نے ارفع کریم فاوٴنڈیشن کیلئے 10 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں، حکومت ارفع کے کارناموں پر دستاویزی فلم تیار کرے گی۔ ارفع کے والد امجد کریم رندھاوا نے کہاکہ ارفع کریم فاوٴنڈیشن کے ذریعے بنیادی اور آئی ٹی تعلیم کو فروغ دیا جائیگا۔

مزید خبریں :