14 فروری ، 2014
کراچی…ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانات 2014ء کیلئے انرولمنٹ کارڈز کے اجراء کا شیڈول جاری کردیا۔ سیکریٹری بورڈ مسز حو ر مظہرکے اعلامیے کے مطابق نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے انرولمنٹ کارڈ برائے 2014ء تیار ہو چکے ہیں جو 17فروری کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاوٴن میں،19فروری کو لیاقت آباد، جمشید ، گلشن اقبال ٹاوٴن میں،21فروری کو شاہ فیصل ، لانڈھی، کورنگی ٹاوٴن میں، 25 فروری کو ملیر، بن قاسم، گڈاپ ٹاوٴن میں، 28فروری کو سائٹ، بلدیہ، اورنگی ٹاوٴن میں، 4مارچ کو کیماڑی، صدر اور لیاری ٹاوٴن کو جاری کئے جائیں گے۔ اعلامیے میں بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مجاز نمائندے کو اتھارٹی لیٹر، کمپیوٹرائزڈ شنا ختی کارڈ اورموجودہ اسکول ریگنیشن لیٹر کے ساتھ مندرجہ بالا شیڈول کے مطابق انرولمنٹ سائنس اورجنرل سیکشن سے صبح ساڑھے نو بجے تا شام چار بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔