پاکستان
14 فروری ، 2014

ایم کیوایم کے کارکن سلامت علی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،ڈاکٹر صغیر

ایم کیوایم کے کارکن سلامت علی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،ڈاکٹر صغیر

کراچی…ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ تین دن کے اندر سلامت علی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، سلامت علی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو یوم سوگ منانے کا فیصلہ کریں گے ۔وہ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور سابق جوائنٹ یونٹ انچارج سلامت علی کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ مقتو ل سلامت علی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ان کی نماز جنازہ نشترروڈ پر اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں رکن رابطہ کمیٹی صغیر احمد،رشید گوڈیل سمیت کارکنان اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھاکہ تین دن کے اندر سلامت علی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے، سلامت علی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو یوم سوگ منانے کا فیصلہ کریں گے۔ان کاکہنا تھاکہ ایسا لگتا ہے ٹارگٹڈ آپریشن کو ایم کیوایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ سلامت علی کو دکان پر گینگ وار کے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔دریں اثناء تفصیلات کے مطابق سلامت علی آج اپنی پی آئی بی کے علاقے حمیدکالونی میں واقع اپنی درزی کی دکان میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوارگینگ وارکے دہشت گردوں نے دکان پر حملہ کرکے انہیں گولیاں مارکرشدیدزخمی کردیا۔ بعدازاں یہ حملہ آوردہشت گرداپنی موٹرسائیکل وہیں چھوڑکر ایک موٹرسائیکل چھین کراس پر فرارہوگئے۔ سلامت علی کوشدیدزخمی حالت میں فاطمہ بائی اسپتال لے جایاگیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکے اورراستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ جس کے بعدان کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق اس سے قبل بھی پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں پی آئی بی کالونی میں کئی ذمہ داروں اور کارکنوں کواسی طرح دہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکاہے تاہم دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیاگیاہے جبکہ دوسری جانب پی آئی بی کے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کومسلسل گرفتارکیاجارہاہے۔

مزید خبریں :