02 اپریل ، 2012
لاہور… مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف دو روزہ دورے پر لاہور سے دبئی چلے گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر کی صبح نجی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے جہاں سے وہ آج شام ایک روز کے لیے لندن جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد کا اچانک دورہ نجی نوعیت کا ہے اس لیے اسے میڈیا سے پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کے ترجمان نے میاں نواز شریف کے دورے دبئی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے پہلے سے طے شدہ قرار دیا ہے تاہم لندن روانگی کے سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔