پاکستان
21 جنوری ، 2012

عظمیٰ کی نومولود بچی حکومت کی تحویل میں تھی، میاں افتخار

عظمیٰ کی نومولود بچی حکومت کی تحویل میں تھی، میاں افتخار

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی کرک کی طالبہ عظمیٰ ایوب کی نومولود بچی حکومتی تحویل میں تھی۔وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین اور وزیر سماجی بہبود ستارہ ایاز اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی عظمیٰ ایوب کے گھر پہنچے اور اُنہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار نے کہا کہ عظمیٰ کی نومولود بچی کو کسی این جی او نے نہیں بلکہ ویمن کمیشن کی چیئرپرسن زبیدہ خاتون اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ میاں افتخار نے کہا کہ کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے شکرگذار ہیں کہ وہ معاشرتی برائیوں کا فوری نوٹس لیتے ہیں۔میاں افتخار نے کہا کہ عظمیٰ کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان کے بھائی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں :