17 فروری ، 2014
کرک …کرک میں نجی اسکول کے باہر بارودی مواد کے دھماکے میں13 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ علاقہ دہب میں ایک نجی اسکول کے باہرگیٹ کے پاس نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے سے 13 بچے اور قریبی ہی موجود 2افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔