پاکستان
17 فروری ، 2014

بیمار بھیڑیں شہر میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،کمشنر کراچی

 بیمار بھیڑیں شہر میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،کمشنر کراچی

کراچی…کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کی بیمار بھیڑیں شہر میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں،بھیڑوں کا گوشت بکرے کے گوشت کے طور پر فروخت کی اطلات ملنے پر سخت قانونی کی جائیگی۔ کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ تھرپارکر کی بیمار بھیڑوں کے شہر میں داخلے پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔سیکریٹری لائیو اسٹاک، بلدیاتی ادارے اور محکمہ ریونیو بیمار بھیڑوں کے شہر میں داخلہ روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو چیک کیا جائیگا اور کہیں بھی بیمار بھیڑوں کے گوشت کے استعمال کے شواہد ملنے پر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :