17 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں پارٹی کارکنان کے لاپتہ ہونے اور انہیں مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔لاہور پریس کلب کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے کے شرکاء نے پارٹی کارکنوں کے اغوا اور ان کے مبینہ قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کی جانب سے کارکنوں کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکانے کراچی میں جاری آپریشن پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں متحدہ کے کارکنوں کو ماورائے عدالت ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس سے تشویش پیدا ہو رہی ہے ۔