02 اپریل ، 2012
لاہور … پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو بحالی کی یقین دہانی پر پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج اور ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ محکمہ صحت نے پی آئی سی کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کیخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پی آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے، تمام اسٹاف کو ایک دو روز میں تقرر نامے مل جائیں گے۔ ایم ایس کی یقین دہانی پر پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج اور ہڑتال کی کال واپس لے لی۔