پاکستان
02 اپریل ، 2012

روسی خاتون کو پاکستانی شہریت کارڈ جاری نہ کرنے پر ڈی جی نادرا کو نوٹس

پشاور … پشاور ہائی کور ٹ نے روسی خاتون کو پاکستانی شہریت کا کارڈ( پاکستان اوریجن کارڈ ) جاری نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا۔ روس کی خاتون کرسٹینا پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کی عدالت میں پیش ہوئی۔ کرسٹینا نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کی طرف سے اسے پی او سی جاری نہیں کیا جارہا ہے۔ جس پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل نادرا کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا۔ گزشتہ پیشی پر کرسٹینا نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس کے شوہر نے اس کا پاسپورٹ اور کارڈ اپنے قبضے میں لے رکھا ہے، جس پر عدالت نے کرسٹینا کو نیاکارڈ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ کرسٹینا نے عدالت کے سامنے موٴقف اختیار کیا ہے کہ 2005ء میں اس کی شادی اکرام اللہ سے ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے پاکستان منتقل ہوئی۔ ووسری طرف کرسٹینا نے فیملی کورٹ میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

مزید خبریں :